پنڈدادنخاناہم خبریں

کھیوڑہ میں ہوٹل کے مالک کا مبینہ طور پر 13 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، بچہ شدید زخمی

کھیوڑہ کے ایک انتہائی غریب دیہاڑی دار مزدور کا بیٹا ہوٹل مالک کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شمامہ چوک کھیوڑہ میں 35 سالہ ہوٹل مالک آصف نے کھیلتے ہوئے بچوں کی لڑائی کے دوران طیش میں آکر دیہاڑی دار مزدور کے تیرہ سالہ بچے محمد نقیب کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہوٹل مالک نے کم عمر لڑکےکو شدید تشدد کے باعث نقیب کی بازو بھی توڑ دی اور جنونی انداز میں بچے کو اٹھا کر زمین پر پٹختا رہا جس کے باعث بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس سٹی چوکی نے بچے کو میڈیکل رپورٹ کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا، غریب مزدور کا ڈی ایس پی اور ڈی پی او جہلم سے داد رسی کا مطالبہ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button