فواد چوہدری نے واڑہ بلند خان اور محلہ نیو سلطانیہ کھیوڑہ میں سوئی گیس کی منظوری کی خوشخبری سنا دی

0

کھیوڑہ: وفاقی وزیر چوہدری فوادنے کھیوڑہ واڑہ بلند خان محلہ نیو سلطانیہ میں سوئی گیس کی منظوری کی خوشخبری سنا دی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کھیوڑہ کے دورے کے دوران پی ایم ڈی سی گیسٹ ہاؤس سابق وائس چیئرمین ملک شوکت حیات ملک باصر کھوکھر رہنما پی ٹی آئی ملک عبید انوار رہنما پی ٹی آئی چوہدری ثاقب رسول و دیگر شہریوں کے مسائل سنیں واڑہ بلند خان اور نیو سلطانیہ کے شہریوں کو سوئی گیس کی منظوری کروانے کی خوشخبری سنائی۔

اس موقع پر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جلد سوئی گیس مہیا کرنے کے لیے کام شروع کیا جائے گی، شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جلد ہی مشینری مہیا کی جائے گی اور سیکرٹری بلدیات کو کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی کے لیے4 کروڑ روپے کے فنڈز فوری جاری کرنے کے احکامات دئیے۔

انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ اور پنڈدادنخان سٹیڈیم کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا، ضلع جہلم کومثالی ضلع اور تحصیل پنڈدادنخان کو ایک مثالی تحصیل بنائیں گے، حلقے کی تعمیر وترقی میری اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوئی گیس کی ٹیم جلد کام شروع کریگی دیگر شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ایڈمنسٹریٹر کو شہریوں کے مسائل موقع پر جا کر چیک کر کے ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور سیکرٹری بلدیات کواحکامات جاری کیے کہ کھیوڑہ شہر کے 4کروڑ کے فنڈز فوری دئیے جائیں۔

انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کھیوڑہ کو کہا کہ فنڈز ملتے ہی شہر میں ترقیاتی کام فوری طور پر شروع کروائیں اور کہا کہ اس حلقے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے، اس علاقے بھر میں تعمیرو ترقی کے کام کروا ایک مثالی حلقہ بناوں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.