جہلم

سپیشل برانچ جہلم سے ریٹائرڈ و تبدیل اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جہلم: سپیشل برانچ جہلم سے ریٹائرڈ و راولپنڈی تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج سپیشل برانچ جہلم محمد یونس ڈی ایس پی ، انسپکٹر انچارج صدر سرکل ملک مجید اختر ، انسپکٹر ملک محمد نواز سپیشل سرکل دینہ،سمیت دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ جہلم میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف بٹ مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹارئرڈ جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر چوہدری محمد لطیف جہلم سے راولپنڈی تبدیل کر دیئے گئے اس موقع پر دونوں افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ریٹائرڈ و تبدیل ہونے والے پولیس افسران کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک محمد مجید نے کہا کہ محمد عارف بٹ جیسے پولیس افسران محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں ہم ان کی خدمات کو سراہتے ہیں۔آخرمیں راولپنڈی تبدیل ہونے والے چوہدری محمد لطیف اور محمد عارف بٹ کو پولیس افسران و اہلکاروں نے تحائف بھی پیش کیے گئے۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر چوہدری محمد ظفر نے کہا کہ محکمہ پولیس سے ریٹارئر ہونے والے محمد عارف بٹ کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button