محکمہ واپڈا کی طرف سے ریٹائر ہونیوالے ملازمین کیلئے شاندار پروقار تقریب کا انعقاد

0

دینہ: محکمہ واپڈا کی طرف سے ریٹائر ہونیوالے ملازمین کیلئے شاندار پروقار تقریب کا انعقاد ،ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین طارق حسین چیئر مین اور محمد جمروزکو انکی خدمات پر بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا،محمد رضوان نو منتخب چیئر مین آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کو مبارکباد دیں ،محکمہ واپڈا کے افسران اور ملازمین کی طرف سے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں پر وقار تقریب منعقد کرنے پر ریٹائرڈ ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا کے ملازمین طارق حسین چیئر مین لیبر یونین لائن سپریڈنٹ نمبر 2دینہ اور محمد جمروز میٹر ریڈر سپروائزر گرڈ نمبر 1کے ریٹائرڈ ہونے پر محکمہ واپڈا کی طرف سے انکے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کی گئی ،تقریب میں ریٹائرڈ ملازمین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ،محکمہ واپڈا میں انکی خدمات کو سراہا گیا۔

اس موقع پر نومنتخب چیئر مین آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین محمد رضوان کو حاضرین نے مبارکباد پیش کی اور انکی خدمات کو بھی سراہا گیا ،ریٹائرڈ ملازمین کے لئے منعقدہ تقریب میں چوہدری محمد رضوان چیئر مین ،محمد عبدالجبار زونل چیئر مین ،ملک محمد مطلو ب دینہ ڈویثرنل سیکرٹری ،عبدالحمید سدھو ایس ڈی او دینہ ٹو،خرم بٹ زونل جوائنٹ سیکرٹری ،عبدالحمید زونل سیکرٹری ،چیئر مین گرافر ٹیم محمد شاکر ،محمد آزاد ،محمد لیاقت ،حاجی عادل وائس چیئرمین زونل،سکندر حیات سندھو زونل سیکرٹری سمیت محکمہ واپڈا کے اہلکاروں اور عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی۔

محکمہ واپڈا کی طرف سے خصوصی طور پر دینہ کی سماجی سیاسی شخصیت چوہدری محمد ضمیر اور صحافی برادری سے رضوان سیٹھی ،عرفان محبو ب اور عادل چوہدری نے پروقار تقریب میں شرکت کی ،تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے اعزاز میں شیلڈز پیش کی گئیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.