لاہور میں جس طرح ہسپتال میں وکلاء گردی کی گئی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ عابد محمود، سہیل امتیاز

0

جہلم: صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود ، صدر الیکٹرانک میڈیا ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے اپنے مشترکہ بیان میں لاہور میں وکلاء کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوںنے کہا کہ حالت جنگ میں بھی ہسپتالوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا، لاہور میں جس طرح ہسپتال میں وکلاء گردی کی گئی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوںنے وکلاء کی طرف سے کوریج کرنے والے صحافیوں پر تشدد کی بھی مذمت کی ، صحافیوں پر تشدد کے دوران وکلاء نے کیمرے توڑے اور موبائل چھیننے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی جہلم پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا کے صدور بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

دونوں صدور نے واضح کیا کہ جہلم کی صحافی برادری لاہور کے صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے ، اظہار رائے آزادی پر حملہ اور اسے دبانے کی کوشش کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ، واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک بھر کے صحافی احتجاج کی کال دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب نے حکومت کی طرف سے کوریج کے حوالے سے ایڈوائس جاری کرنے کی منصوبہ بندی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واضع کیا کہ آزادی صحافت پر کوئی قد غن برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور میڈیا پر پابندیاں لگانے سے باز رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.