دینہ

شعور ویلفیئر سنٹر مفتیاں دینہ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد، 396 مریضوں کو چیک کیا گیا

دینہ: شعور ویلفیئر سنٹر مفتیا ں دینہ کے زیر اہتمام،الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے مستند ڈاکٹرز کی زیر نگرانی، جہلم چیمبر آف کامرس، ہادی ہومیوپیتھک کالج اور لائنز کلب جہلم کے تعاون سے غریب اور مستحق افراد کے لئے ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد، کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی، 396مریضوں کو چیک کیا گیا، 60کو عینکیں جبکہ تمام مریضوں میں مفت دوائیں تقسیم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شعور ویلفیئر سنٹر مفتیا ں دینہ کے زیر اہتمام،الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے مستند ڈاکٹرز کی زیر نگرانی،جہلم چیمبر آف کامرس، ہادی ہومیوپیتھک کالج، لائنز کلب جہلم اور لائنز کلب جہلم کے تعاون سے غریب اور مستحق افراد کے لئے ایک روزہ فری آئی کیمپ مفتیاں جنازہ گاہ میں صبح 10بجے سے سہ پہر 3بجے تک منعقد ہوا۔

کیمپ میں396مریضوں کو چیک کیا گیا،60 کو عینکیں جبکہ تمام مریضوں میں مفت دوائیں تقسیم کی گئیں، کیمپ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں سماجی فاصلے، ہینڈ سینی ٹائزر، ماسک اور دیگر کورونا ایس او پیز پر 100فیصد عمل کیا گیا۔

الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے جی ایم کرنل (ر) طارق عثمان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جہلم چوہدری واجد حسین، جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان لطیف قریشی اورسابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن) مہر محمد فیاض نے فری آئی کیمپ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کورونا ایک انتہائی مہلک وباء ہے اور اس کی تیسری لہر بھرپور شدت اختیار کر چکی ہے جتنی بھی احتیاط کی جائے کم ہے،فری آئی کیمپ میں کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

شعور ویلفیئر سنٹر کے ڈائریکٹر چوہدری سلیم انور کسانہ نے اخبار نویسوں سے کہا کہ علاقہ میں اب تقریباً ہر 6ماہ کے بعد فری آئی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔

نعیم اقبال چشتی سابق وائس پریزیڈنٹ جہلم چیمبر آف کامرس،محمدمتین سپر وائزر سوشل ویلفیئر ضلع جہلم، میاں ذوالفقار میاں میڈیکل سٹور دینہ، چوہدری فیصل المکہ کلینک دینہ، صحافی محمد الیاس کھوکھر، حافظ محمد وسیم انور، اصغر علی عمر، طاہر محمود الحسن بلوچ،نمبردار مہر خادم حسین، چوہدری برکات احمد، ڈاکٹر ظہیراحمد بٹ چیئرمین ہادی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم،سعد مصطفیٰ لاہور، محمد اویس لاہور، محمد عباس آرکیٹیکچر، میاں محمد اسرار،ملک عمران، جواد عباس، راجہ احسان غوث ٹرسٹ ہسپتال کالو وال،افتخار بٹ، جاوید کھوکھراور راجہ جاوید کیانی صدر گکھڑفیڈریشن نے بھی فری آئی کیمپ کا دورہ کیا اور کورونا ایس او پیز کی پابندی پر انتظامیہ کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button