جہلماہم خبریں

کورونا نے جہلم پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی جان لے لی

جہلم: تھانہ چوٹالہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک افتخار افضل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کنتریلہ میں ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ میں تعینات ملک افتخار افضل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج تھے، گزشتہ روز اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک افتخار افضل مختصر علالت کے بعد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کنتریلہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی، کارروباری تنظیموں کے عمائدین سمیت پولیس افسران و اہلکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی، شہریوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کروائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button