جہلم

کارکن تیاری کریں، فرسودہ نظام سیاست کو دفن کر دیں گے۔ سید ابرارحسین شاہ

جہلم: پاکستان عوامی تحریک نے آمدہ عام انتخابات بھرپورانداز میں لڑنے کا اعلان کر دیا۔ کارکن تیاری کریں ،فرسودہ نظام سیاست کو دفن کر دینگے۔سڑکوں پلوں بسوں یا ٹرینز کانام جمہوریت نہیں قوم کوحقوق کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر جہلم سید ابرارحسین شاہ نے جدہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی تمام تر جدوجہد حقیقی جمہوریت کی پاسداری کے لئے ہے۔ملک پر کرپٹ مافیا کا راج ہے ۔قوم کا کوئی پرسان حال نہیں۔بادشاہت کا نظام ہے جس میں جان مال محفوظ ہے نہ ہی عزت ۔منشیات،چوریاں ڈکیتیاں ،قتل و غارت،جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کیا اس نظام کا نام جمہوریت ہے۔ماڈل ٹاؤن میں بے رحم ریاستی دہشت گردی کا نام جمہوریت ہے۔کیا مسلم لیگ ن کا نام جمہوریت ہے کہ ان کو اقتدار ہو تمام ادارے ان کے غلام ہوں،عدلیہ ان کی قدم بوسی کرے ،کیا اس کو جمہوریت کہا جاتا ہے۔؟

اس موقع پر صدر حلقہ تحصیل جہلم چوہدری طاہر محمود،سینئررہنما چوہدری تصدق حسین ساہی اور انجینئر محمد اشرف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ سڑکوں پلوں یا ٹرینز کا نام جمہوریت نہیں،قوم کو انصاف،روزگار،تحفظ ،حقوق کی ضرورت ہے۔جس کے پاس روزگار نہیں ،صحت نہیں،جو بھوکا پیاسا ہو ،مظلوم ہو اور میٹرو یا اورنج ٹرین ٹریک کے پاس کھڑا ہو اس سے کوئی پوچھے کہ یہ سڑک ،پل ،بس یا ٹرین کیسی ہے۔وہ تو اپنی بے بسی کا تماشا ہی دیکھ سکتا ہے۔یہ سب لوٹمار کے لئے ہوتا ہے ۔قوم کی کسی کو کیا فکر ۔۔؟

تمام رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا کہ کارکن تیاری کریں آمدہ عام انتخابات بھرپور انداز میں لڑیں گے۔عوامی تحریک کا ووٹ بنک نہیں ایسا کہنے والے اندھیروں کی دنیا میں رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button