ڈومیلی کی دینی و روحانی شخصیت سید عابد علی گیلانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

0

تحصیل سوہاوہ کی ممتاز سیاسی، علمی، ادبی ،دینی ، روحانی شخصیت سید عابد علی گیلانی انتقال کر گئے، مرحوم کی عمر 84برس تھی ۔

پسماندگان میں بیوہ ، 2 بیٹے اور 3 بٹیاں شامل ہیں۔ مرحوم کی تاریخی نماز جنازہ کے اجتماع کی امامت جہلم کے قاری ابوبکر نے کی ۔نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی اکثریت کے علاوہ مرحوم کے بھتیجے میجر سید ناصر شاہ بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر فاخر شاہ گیلانی ، چھبر سیداں سے پیر سید مراد علی شاہ بھی شامل تھے۔ نماز جنازہ سے قبل مرحوم کے جانشین سید زین العابدین گیلانی کی دستار بندی کی گئی۔ یاد رہے کہ مرحوم 1971ء کے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے طرف سے نامزد کردہ سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید سیدن شاہ گیلانی کے فرزندارجمند تھے۔

واضح رہے کہ مرحوم کو طب کا علم ورثے میں ملا تھا دوران حیات مرحوم نے طلب اور روحانیت کے علم سے سینکڑوں افراد کو فیضیاب کیا۔مرحوم اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک تھے زندگی کے ہر مکتبہ فکر کی محفل کی زینت ہوا کرتے تھے ۔ مرحوم کو سوگواروں کی موجودگی میں دربار عالیہ سید نواب ڈومیلی کے پہلو میں سپر د خاک کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.