جہلم فورم برمنگھم کے صدر کا غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے والے ادارے علامہ اقبال سکول دینہ کا دورہ

اساتذہ غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کی اصلاح میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، نعمان سعید مغل

0

دینہ: جہلم فورم برمنگھم مڈ لینڈز برطانیہ کے صدر کا غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے والے ادارے علامہ اقبال سکول دینہ کا دورہ ، بچوں کی پڑھائی، لکھائی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا، اساتذہ کو مزید اسی طرح محنت جاری رکھنے کی تائید کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم فورم برمنگھم مڈ لینڈز برطانیہ کے صدر نعمان سعید مغل نے حق نواز میر اور ملک مصطفی خرم کے ہمراہ تحصیل دینہ میں واحد غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ مفت کھانا، کتابیں اور یونیفارم مہیا کرنے والا سپر ہینڈز چیرٹی برطانیہ کا ادارہ علامہ اقبال سکول دینہ کا دورہ کیا، پرنسپل اور سٹاف نے ان کا استقبال کیا۔

انہوں نے سکول ہذا کے بچوں کی پڑھائی، لکھائی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیااور اساتذہ کے طریقہ تدریس کو سراہا، اس موقع پر چیئرمین سپر ہینڈز چیرٹی برطانیہ بیرسٹر عبدالقیوم چوہدری، کوآرڈینیٹر حاجی فضل حسین مجاہد، چیئرمین لوکل سکول کمیٹی چوہدری محمد شفیق، پرنسپل علامہ اقبال سکول عذرا نسرین موجود تھے۔

اس موقع پر صدر جہلم فورم برمنگھم مڈ لینڈز برطانیہ نعمان سعید مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بہت ضروری ہے، اساتذہ غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کی اصلاح میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، بیرسٹر عبدالقیوم چوہدری نے انسانیت کی حقیقی خدمت کا حق ادا کر دیا ہے،نئی نسل کی بہتر تربیت کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.