جہلماہم خبریں

سول ہسپتال جہلم میں جنگلی سور گھس آیا، مریضوں اور ہسپتال عملے کی دوڑیں لگ گئیں

جہلم: خطرناک جنگلی جانور سول ہسپتال میں گھس آیا، ہسپتال میں داخل ہونے والے خطرناک جانور نے مریضوں سمیت عملے کی دوڑیں لگوادیں ، طویل جدوجہد کے بعدہسپتال کے عملے نے شکاری کتوں کی مدد سے خطرناک جانورکو پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق خطرناک جنگلی جانور (سور) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں گھس آیا جس کیوجہ سے پیرا میڈیکل سٹاف، ڈاکٹرزاور مریضوں سمیت سول ہسپتال کی رہائشی کالونی کے مکینوں میں خوف و حراس پھیل گیا۔

ہسپتال کے عملے نے محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران کو اطلاع دی لیکن وائلڈ لائف کا عملہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر ہسپتال جنگلی جانور کو پکڑنے کے لئے نہ پہنچ سکا جس پر سول ہسپتال کے سینٹری ورکروں نے کمال مہارت دکھاتے ہوئے جنگلی جانورکو کتوں کی مدد سے زندہ قابو کر لیا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل خطرناک جنگلی جا نورگزشتہ روز ضلع کچہری کے احاطہ میں بھی داخل ہوا تھا جسے شہر یوں نے اپنی مدد آپکے تحت پکڑکر دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close