میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی جانب سے واٹرسپلائی کے کنکشن کے ساتھ موٹریں لگانے والے شہریوں کیلئے انتباہ

0

سوہاوہ: میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی جانب سے واٹرسپلائی کے کنکشن کے ساتھ موٹریں لگانے والے شہریوں کے لئے انتباہ، 30جون تک کی مہلت ، اس کے بعد گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا جس کے نتیجے میں بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اظہر مجید نے سوہاوہ کے شہریوں کو متنبع کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے واٹر سپلائی کنکشن کے ساتھ موٹریں لگا رکھی ہیں اور بعض افراد نے گھروں میں پائپ لائنوں کے آگے ٹونٹیاں نہیں لگارکھیں ان سب کو 30جون تک کی مہلت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی موٹریں اتار لیں اور پائپ لائن کے سرے پر ٹونٹی لگائیں۔

یکم جولائی سے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے گا اور جن گھروں میں موٹریں لگی ہوئی یا بغیر ٹونٹی کے کنکشن ملے ان لوگوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.