عوام کے مسائل حل کر نا ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم پورا کریں گے۔ چوہدری ظفر اقبال

0

جہلم: عوام کے مسائل حل کر نا ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم پورا کریں گے، حکومت پنجاب صوبہ میں تعمیر و ترقی کے منصوبے مکمل کر کے ایک انقالاب لانا چاہتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنما رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے اپنے حلقہ کے مختلف دیہاتوں کھائی کوٹلی،کھرالہ،چونترہ،چوٹالہ میں عوام سے ان کے مسائل سننے کے بعد کیا۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ کے تمام مسائل جن میں جہلم شہر کے لیے سیوریج کا نظام نکاسی آب کا نظام،سوئی گیس کی فراہمی سڑکوں کی تعمیر جبکہ گورنمنٹ کالجز بوائز و خواتین میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہے کے بلال ٹاؤن میں گیس موجود ہے لیکن اس کے ملحقہ آبادی ڈھوک ملک فضل داد میں گیس نہ ہے جس کو گیس دے کر ہم عوام کو بنیادی سہولت فراہم کریں گے جبکہ عوام چوہدری ظفر اقبال کی مسائل میں دلچسپی پر بہت خوش ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.