سوہاوہ

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کو نئے یونیورسل نمبر لگانے کا پراجیکٹ تیار کر لیا

سوہاوہ: پنجاب بھر میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کو نئے یونیورسل نمبر لگانے کا پراجیکٹ تیار کر لیا۔ پراجیکٹ کے تحت گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر گاڑی مالکان کی تصاویر بھی لگائی جا سکیں گی ،نام ، ذات اور قومی ہیروز کے نام کی نمبر پلیٹس بھی جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نئی نمبر پلیٹس اور نمبرز کے پراجیکٹ کا کنٹریکٹ ایس آئی گلوبل کمپنی کو باقاعدہ طور پر دے دیا گیا ہے۔

اس پراجیکٹ کے تحت 69 فیصد رقم محکمہ جبکہ 31 فیصد پرائیویٹ کمپنی کو ملے گی ، اس پراجیکٹ میں نمبر پلیٹس کی 4 کیٹیگریز بنائی گئی ہیں ، 2 کیٹیگریز ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے مختص کی گئی ہیں اور2 عام شہریوں کے لئے مختص کی گئی ہیں ، براؤن رنگ کی نمبر پلیٹس میں عام معمول کے نمبرز ہونگے۔

دوسری کیٹیگری گولڈ کہلائے گی اس کیٹیگری کے تحت صارفین کو اپنے نام، ذات ، قومی ہیروزکے نام پر خصوصی اضافی فیس کے ساتھ نمبرز دیئے جائیں گے، جو صارف نمبر پلیٹ کے ساتھ اپنی تصاویر بھی پرنٹ کروانا چاہیں گے ان سے اضافی خصوصی فیس لیکر نمبر پلیٹس میں گاڑی کے مالک کی تصویر بھی پرنٹ ہوگی۔

اس پراجیکٹ کے لئے ویب سائٹ اور موبائل ایپ بھی تیار کر لی گئی ہے،صوبہ پنجاب کے 9 اضلاع میں کمپنی نے اپنے باقاعدہ دفاتر قائم کر لئے ہیں فروری میں یہ پراجیکٹ تجرباتی طور پر شروع ہوگا، جبکہ2 ماہ بعد مکمل طور پر شروع کر دیا جائے گا، اس پراجیکٹ کے تحت نہ صرف محکمہ کی آمدن میں 100 فیصد اضافہ ہوگا، بلکہ گاڑیوں کی چوری اور جعلی نمبر پلیٹس کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button