دینہاہم خبریں

دینہ میں نئے تعینات ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنرنے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر علی باجوہ کی ناجائز تجاوزات کے خلاف دبنگ کارروائی،منگلا روڈ ،مین بازار اور داتا روڈ پر قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لیا، منگلا روڈ دینہ سے رکشہ سٹینڈ کو فی الفور ختم کرنے اورمین بازار میں دونو ں اطراف سنگل لگانے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں نئے تعینات ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر علی باجوہ نے تجاوزات مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کر دیا۔ دینہ جی ٹی روڈ ،مین بازار ،داتا روڈ اور منگلا روڈ پر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کیا جس میں فٹ پاتھوں پر قائم ناجائز ٹھیوںاور ریڑھیوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔
آپریشن کے دوران ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک آصف نواز ،چیف آفیسر بلدیہ دینہ اُلفت شہزاد،تحصیلدا ر دینہ شیخ رضوان اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ علی باجوہ نے آپریشن کے دوران جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے کوئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ منگلا روڈ پر رکشہ سٹینڈ کو ختم کیا جائے گا اور مین بازار کے دونوں اطراف سنگل لگائی جائے گی۔
اس دوران شہر یوں نے شہر کو درپیش صفائی کے مسائل سے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل کی حل کی مکمل یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button