سوہاوہ

سوہاوہ کے صحافی مختار حسین اعوان (مرحوم) کے ایصالِ ثواب کے لئے محفل قل کا انعقاد

سوہاوہ: صحافی مختار حسین اعوان کے ایصالِ ثواب کے لئے محفل قل کا انعقاد، عزیزواقارب سمیت دوست احباب اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نامور صحافی ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تحصیل رپورٹر روزنامہ خبریں مختار حسین اعوان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے ختم قل کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

عزیزواقارب سمیت دوست احباب اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ شرکاء نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی اور نعت خوانی کا اہتمام کیا۔ محفل کے اختتام پر مرحوم کی مغفرت وبخشش کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

یاد رہے کہ مختارحسین اعوان مختصر علالت کے باعث اتوار کی شام لاہور کے سروسز ہسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے تھے۔ انکی تجہیز و تکفین 6 ستمبر بروز پیر سوہاوہ کے آبائی قبرستان میں کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button