فضل عبدالغنی گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس ایک تاریخی منصوبہ ہے، چوہدری سہیل عزیز

0

جہلم: فضل عبدالغنی گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس ایک تاریخی منصوبہ ہے ،چوہدری فضل حسین آف مونن نے اپنی ذاتی گرہ سے کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا،جسے صدیوں یاد رکھا جائیگا۔

ان خیالات کااظہا ر سرپرست جہلم پریس کلب چوہدری سہیل عزیز آف چیلیانوالہ نے گزشتہ روز کمپلیکس کے دورہ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ چوہدری ریحان گجر آف گگڑ اور چوہدری طارق مقصود ڈسٹرکٹ رپورٹر روزنامہ پاکستان اسلام آباد بھی تھے۔

چوہدری سہیل عزیز نے کہا کہ یہ تاریخ ساز منصوبہ ہے اور فلاح انسانیت کے لیے ایک عظیم قربانی ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،پنجاب بھر میں اس کی مثال نہیں ملتی،یہ بلڈنگ روہتاس سپیشل سکول کے حوالے کی جائیگی کہ وہ جب تک چاہیں اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں،سپیشل بچوں کے لیے یہ کمپلیکس ایک عظیم درسگاہ ثابت ہوگا۔

چیئرمین عبدالغنی ویلفیئر ٹرسٹ مونن جہلم کے بانی چیئرمین چوہدری فضل حسین نے اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی خوش نصیب انسان ہوں جس کے ذمہ اللہ تعالیٰ کی ذات نے یہ ادارہ بنانے کی ڈیوٹی لگائی،انشاء اللہ اس ادارہ میں سپیشل بچوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.