جہلم

جہلم میں بزرگ، ادھیڑ عمرافراد چنگ چی رکشہ ڈرائیور انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بننے لگے

جہلم: شہرو گردونواح میں بزرگ ، ادھیڑ عمرافراد چنگ چی رکشہ ڈرائیور انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بننے لگے،جہلم شہرو گردونواح میں چنگ چی رکشوں کی تعدادسینکڑوں سے تجاوز کر گئی اور اس میں ہر گزرتے دن کیساتھ تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چنگ چی رکشہ چلانے والوں کی اکثریت ایسی ہے جو بزرگ اور ادھیڑ عمرکے افراد ہیں ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ تو دور کی بات جسمانی طور پر بھی ڈرائیونگ کے معیار پر پورا نہیں اترتے ،شہر بھر میں جگہ جگہ چنگ چی رکشوں کے اڈے قائم ہو چکے ہیں جو کہ ٹریفک کے بہاؤ میں مشکلات پیدا کررہے ہیں۔

قانون سے نا واقف ، زہنی طور پر مفلوج اور کم نظری میں مبتلا یہ ڈرائیورز شہر کی سڑکوں پر چنگ چی رکشے دوڑاتے نظر آتے ہیں جو شہریوں کے لئے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں ، اکثر اوقات سواری اتارنے اور سواری بٹھانے کے لالچ میں چنگ چی رکشے کو عین سڑک کے وسط میں کھڑا کر دیتے ہیں جس کے باعث پیچھے سے آنے والی گاڑیاں حادثات کا شکار ہو جاتی ہیں۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم، ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح کم عمر چنگ چی رکشہ ڈ رائیوروں و موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا تھا اسی طرح ادھیڑ عمر اور بزرگ چنگ چی ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ شہری حادثات سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button