جلالپور شریفاہم خبریں

جلالپورشریف میں سکولوں کے بچوں میں پرانی اور پھٹی ہوئی کتابیں تقسیم کی جانے لگیں

جلالپورشریف: گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جلالپورشریف اور دیگر گورنمنٹ سکولوں میں بچوں کو بے وقوف بنانا شروع کردیا، آنے والی نئے سال کی کتابیں غائب کر کے بچوں میں پرانی اور پھٹی ہوئی کتابیں تقسیم کرنا شروع کردی، وزیراعلیٰ پنجاب کے پڑے لکھے پنجاب کو جلالپورشریف کے اساتذہ نے کرپشن کی نظر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جلالپورشریف کی رہائشی تیسری کلاس کی طلباء نے میڈیا دفتر آکر بتایا کہ جلالپورشریف میں گورنمنٹ کے تمام سکولوں میں پہلی کلاس سے لے کرپانچویں کلاس تک بچوں کوپچھلے سال کی پھٹی پرانی کتابیں تھما دی ہیں۔مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے سال کے بچوں سے کتابیں واپس لے کر نئے آنے والی کلاسوں کے بچوں کو تھما دی جاتی ہیں لیکن سوال یہ پیداہوتا ہے کہ نئی آنے والی کتابیں کہا ں جاتی ہے۔

تیسری کلاس کی ننھی پری مقدس اور اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے پرزور اپیل کی ہے کہ جلالپورشریف کے علاوہ تحصیل بھر کے گورنمنٹ کے سکولوں کے اساتذہ کا احتساب کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button