پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں گلیاں اور نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر بیماریاں پھیلنے لگیں

تحصیل پنڈدادنخان کے گنجان آباد علاقوں کی گلیاں نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر بیماریاں پھیلنے لگیں، یونین کونسل جلالپور شریف کے علاقہ ڈھیری ملیاراں کا واحد راستہ انتہائی خراب، پننوال اور دھریالہ جالپ میں اہل علاقہ نے اپنی مد د آپ کے تحت کام شروع کر دئیے، انتظامیہ و منتخب نمائندے غائب۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان سمیت چھوٹے علاقے مسائل کا گڑھ بن چکے، کھیوڑہ پنڈدادنخان، لِلہ، سوڈی گجر، کسلیاں، دھریالہ جالپ اور جلالپور شریف کے بیشتر علاقوں کی گلیاں نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، گلیوں محلوں میں نالے نالیوں کا گندہ پانی تالاب کا منظرپیش کر رہا ہے جس کے باعث راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ تعفن اور بدبو سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔

چند روز قبل پنن وال کے رہائشیوں نے منتخب نمائندوں کے لالی پوپ کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت چھپڑ کا درینہ مسئلہ حل کیا جبکہ دھریالہ جالپ کے مین بازار کی گلیاں جو کہ معمولی بارش کے بعد اور معمول کے مطابق بھی ہر وقت گندگی سے اٹی رہتی تھیں، الیکشن سے قبل ایم این اے اور ایم پی اے نے تعمیر کے وعدوں کے باوجود مسلسل نظرانداز کیاگیا جو کہ تاحال بھی تعمیر نہ ہوسکیں لیکن تاجر برادری نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کر کے مین گلی کی تعمیر کروادی۔

سروے کے دوران اہلیان علاقہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شکایات کے انبار لگا دیے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے تبدیلی کی امید سے ووٹ دیے لیکن ہمارے مسائل کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے نہ ہی منتخب نمائندے اس طرف توجہ دیتے ہیں اور انتظامیہ کا تو نام نشان تک نہیں نہ ہی کبھی انتظامیہ کا کوئی ذمہ دار اس طرف آیا ہے گندگی کے باعث ڈینگی مچھر کی افزائش عروج پر ہے۔

اہل علاقہ نے منتخب نمائندوں سمیت محکمہ صحت کے افسران اور ڈپٹی کمشنر جہلم فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ اس گندگی کو جلد از جلد صاف کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button