پٹرولنگ پولیس چک اکا کی ماہ فروری میں بھی بہترین کارکردگی، درجنوں افراد کو مدد فراہم کی

0

دینہ: ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ڈویژن راجہ شاہد نذیر ، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس جہلم شاہد صدیق کی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ پولیس چک اکا عاصم آزاد کا اپنی ٹیم کے ہمراہ تیز رفتار گاڑیوں ، ناقص سلنڈر، اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں گزشتہ ماہ فروری میں مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے۔

بدوں نمبر بغیر کاغذات تقریباً 3 سو کے قریب موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کروائے گئے ، اور اپنے بیٹ ایریامیں سفر کرنے والے افراد کو درپیش مشکلات میں درجنوں افراد کو امداد فراہم کی گئی ، نیز دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور آہستہ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور ریفلیکٹر نصب کئے گئے ، جبکہ کم عمر ڈرائیوروں کے چالان کئے گئے۔

عاصم آزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور مسافروں کو دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں رہے ہیں۔دوسری جانب پٹرولنگ پوسٹ چک اکا میں شاندار میس نائٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن راجہ شاہد نذیر اور ڈی ایس پی پٹرولنگ شاہد صدیق کی ہدایات پر پٹرولنگ پوسٹ چک اکا میں شاندار میس نائٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایس پی پٹرولنگ راجہ شاہدنذیر ، ڈی ایس پی پٹرولنگ نے شرکت کی۔

ڈی ایس پی صدر سرکل جہلم معظم علی ، حافظ سعید خالد انسپکٹر، انچارج پوسٹ چک میہوں طیب رضا اور انسپکٹر ،انچارج اسٹیشن اے این ایف دینہ کو خصوصی طور پر تقریب میں مدعو کیا گیا تھا، جنہوں نے بھرپور شرکت کی اور ڈی ایچ پی پوسٹ چک اکا کے سٹاف کے ساتھ محکمانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایس پی پٹرولنگ شاہد نذیر نے ماتحت افسران و اہلکاروں کو فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے کی تلقین کی اور تمام شعبوں کی آپس میں کومل جل کر کام کرنے پر زور دیا جبکہ میس نائٹ کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا اہتمام کرنے پر انچارج چیک پوسٹ چک اکا عاصم آزاد اور تمام سٹاف کو مبارک باد پیش کی اور تمام سٹاف کے لئے CC-M سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.