کالم و مضامین

چوہدری فواد حسین، چوہدری فیصل فرید اور چوہدری فراز حسین کابہت شکریہ

تحریر: نعیم اختر بھٹی

لِلہ تا جہلم 128 کلو میٹر لمبی دو رویہ اور 16ارب کی لاگت سے سڑک کی تعمیر کی باقاعدہ افتتاحی تقریب وزیر اعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جو بلا شبہ ضلع جہلم کی ترقی میں میگا پروجیکٹ جلال پورنہر کے بعد چوہدری فواد حسین (وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات) کا ایک اور اہم قدم ہے۔

ضلع جہلم کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی اس منفرد تقریب میں جہلم پنڈدادنخان کے بڑی تعداد میں لوگوں، صحافی برادری اور وکلاء کو پہلی بار وزیراعظم سیکرٹریٹ میں مدعو کیا گیا لیکن اس سے قبل منسٹری آف انفارمیشن جہاں پر چوہدری فراز حسین نے سب آنے والے مہمانوں کاا ستقبال کیا اور بہت عزت کے ساتھ سب کے ساتھ ملاقات کی یہاں پر سب مہمانوں کو ریفریشمنٹ بھی دیا گیا اور اپنی گاڑیوں میں وزیراعظم سیکرٹریٹ روانہ کیا۔

جہلم اور پنڈ داددنخان کے سب مہمان جب وزیراعظم سیکرٹریٹ پہنچے جہاں تقریب منعقد ہونی تھی وہاں پر چوہدری فیصل فریدایڈووکیٹ نے بھی بہت اچھے طریقے سے سب مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور یہاں آنے کا شکریہ ادا کیا سب سے پہلے لِلہ تا جہلم کی سڑک کی ڈاکومنٹری دیکھا ئی گئی جسے لوگوں نے خوب سراہا جس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

اس موقع پراسٹیج سیکرٹری کے فرائض سید انوارالحسن اینکر پرسن پی ٹی وی نیوز نے سرانجام دیئے۔ جس کے بعد سڑک کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ڈیجیٹل مشین پر کیا جن کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیر اسد عمر اورنیب پراسیکیوٹر چوہدری فیصل فرید تھے۔

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ لِلہ تا جہلم روڈ منصوبے سے پورے علاقے میں ترقی کے موا قع پیدا ہوں گے منصوبے کے ذریعے جی ٹی روڈ کو موٹروے سے منسلک کر دیا 128کلومیٹر طویل سڑک 16ارب کی لاگت سے 30 ماہ میں مکمل ہوگی.چکوال،خوشاب،منڈی بہاؤالدین،گجرات اورمیرپورکے علاقوں میں رابطہ قائم ہوگا۔جہلم کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں آپ کی حکومت میں یہ ممکن ہو سکا ہے آپ سے پہلے کسی حکومت نے اس طرف کوئی توجہ نہ دی۔

جب چوہدری فواد حسین تقریب سے خطاب کر رہے تھے ہال نعروں سے گونجتا رہا اور فواد آیا سواد آیا سب سے زیادہ نعرے لگائے گئے اور بہت سی مبارک بادیں بھی دی گئیں۔

تقریب میں آزادکشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود، وزیراعظم عبدالقیوم خان نیازی،ممبران صوبائی اسمبلی کے علاوہ کمشنر راولپنڈی،سیاسی سماجی شخصیات ،ضلعی انتظامیہ جہلم پنڈدادنخان کے صحافی ،وکلاء، پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز بھرپورشریک تھے۔

تقریب کے اختتام پر وزیراعظم سیکرٹریٹ سے واپس سب کو منسٹری آف انفارمیشن لایا گیا جہاں پر وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین اور چوہدری فراز حسین پہلے سے موجود تھے اور مہمانوں کا آنے پر شکریہ اداکیامیرے خیال میں آج تک کسی بھی دور میں میری زندگی میں ایسا نہیں ہوا کہ اتنی بڑی تعداد میں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں جہلم سے لوگ گئے ہوں اور انھیں اس طرح کی عزت دی گئی ہو جس میں عام آدمی بھی موجود تھے۔

یہ سہرا لدھڑ خاندان کے چشم و چراغوں اور تینوں بھائیوں چوہدری فواد حسین، چوہدری فیصل فرید اور چوہدری فراز حسین کو جاتا ہے جنھوں نے جہلم جو شہیدوں،غازیوں کی سرزمین اور تاریخی وثقافتی لحاظ سے اپنی پہچان رکھتا ہے اس کا حق ادا کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button