کھیوڑہ

جہلم کے معروف سینئر صحافی ملک آصف کھوکھر کی اہلیہ کی نماز جنازہ کھیوڑہ میں ادا کر دی گئی

جہلم کے معروف سینئر صحافی ملک آصف کھوکھر کی اہلیہ کی نماز جنازہ کھیوڑہ میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی، صحافتی، کارروباری، تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے معروف سینئر صحافی ملک آصف کھوکھر کی زوجہ محترمہ گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر کھیوڑہ میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، رفاحی، فلاحی، شہری صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرحومہ کی مغفر ت اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعائیں کرائی گئیں، آج مرحومہ کی رسم قل ان کی آبائی رہائش گاہ محلہ داؤدال میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button