دینہاہم خبریں

جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد متاثر، 1200 کے قریب فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگا دی گئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید 5 مریضوں کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 69کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میںکورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 11کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 14 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 60641 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1476 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 5کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1355کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت تک کورونا وائرس سے 41 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 46488 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 984 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 32 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 56 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 1178 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button