پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈکے زیرِاہتمام سالانہ شانِ صلیب مشاعرہ اور صلیبی گیت و غزل پر مبنی تقریب کا انعقاد

0

پنڈدادنخان: پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈ اسلام آباد کے زیرِ اہتمام اسلام آباد پینٹی کاسٹل چرچ ہال میں سالانہ شانِ صلیب مشاعرہ اور صلیبی گیت و غزل پر مبنی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ مشاعرے کی صدارت ماہرِ تعلیم مترجم، نغمہ نگار، شاعرہ اور متعدد کتابوں کی منصف محترمہ ڈاکٹر پروفیسر وکٹوریہ پیٹرک امرت از لاہور نے کی۔

کھیوڑہ جہلم سے بزرگ سنیئر صحافی و ادیب یوسف ناز پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈ پنجاب کے صدر مہمان خصوصی تھے، جبکہ پنجابی اور اردو کے معروف شاعر اور متعدد کتابوں کے منصف ریورنڈ فادر سہیل پیڑک سہیلہ بطور ِ مہمانِ اعزاز تھے۔ اس مشاعرے کی نظامت طارق غوری اور مہناز بیجمن نے کی اورصلیبی گیت و غزل پر مبنی تقریب کی میزبانی کے فرائض خالد عمانوایل نے ادا کیے۔

مشاعرے میں دیگر شعراء و شاعرات میں مہناز بینجمن، شفیق انساں، یوسف آدم گیر، گل شیر زاہد، گلزار حسرت، ممتاز جان، پیٹر قیصر ، جارج زہاب،خالد عمانوایل ، یونس آشر، مجید کمال و دیگر شامل تھے۔جبکہ شام ِ غزل میں داؤد جاوید، میری اینڈ سسٹرز، مختار عالم اور استاد محبوب گل مہدی نے خوبصورت دھنوںسے مزین گیت اور غزلیں گا کر حاضرینِ محفل کے دِ ل موہ لیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر پروفیسر وکٹوریہ پیٹرک اوریوسف ناز کی علم و ادب اور صحافت میں طویل خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں لائف ٹائم ا چیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا۔

مہمانِ خصوصی یوسف نازؔنے منتظمین کی کاوش کو سراہا اور اپنے خطاب میں کہاکہ اردو ادب کو فروغ دینے اور نوجوان نسل میں ادبی شعور بیدار کرنے کے لیے اس طرح کی محفلیں ہوتی رہنی چاہیں مشاعرے کے اختتام پر صدارتی خطبہ میں محترمہ ڈاکٹر پروفیسر وکٹوریہ پیٹرک نے منتظمین کو بھرپور مشاعرہ منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی اور اراکین کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہاکہ علم و ادب کے ذریعے ہم خطے میں امن و محبت کی فضا کو فروغ دے سکتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر ملک ِ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے خصوصی دعا کی گئی۔آئی پی سی کے انچارج پاسٹر ندیم قیصر نے تما م شرکاء اور حاضرین ِ محفل کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.