للِہ انٹر چینج پر تحصیل پنڈدادنخان کے تمام مسلم لیگی مریم نواز کا بھر پور استقبال کریں گے، نوابزادہ مطلوب مہدی

0

کھیوڑہ: مسلم لیگی رہنما ملک عرفان اعجاز کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی سابق ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی ایم پی اے حاجی ناصر للِہ کی صدارت میں مسلم لیگیوں کی میٹنگ ہوئی مریم نواز کا للِہ انٹرچینج آمد پر تاریخی استقبال انتظامات کے بارے میں مشاورت کی اور مسلم لیگی کارکنوں کو بھرپور شرکت اور تاریخی استقبال کرنے کے لیے کہا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق امیدوار ایم پی اے ملک عرفان اعجاز کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی کارکنوں کی مریم نواز کی آمد کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی، سابق ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی ایم پی اے حاجی ناصر للِہ نے میٹنگ کی صدارت کی۔

نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم نواز 4اگست شام 5بجے للِہ انٹرچینج سے ہوتے ہوئے خوشاب جائیں گی للِہ انٹر چینج پر تحصیل پنڈدادنخان کے تمام مسلم لیگی بھر پور استقبال کرینگے اور پھر مریم نواز خوشاب میں مسلم لیگیوں سے خطاب کریں گی۔

اجلاس میں سابق ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی ایم پی اے حاجی ناصر للِہ کے علاوہ مسلم لیگی رہنما راجہ وقاص علی وکی ملک اسد اسدی ملک اعزاز ملک فیصل عباس سابق چیئرمین ایم سی کھیوڑہ حاجی ملک شوکت معروف بزنس مین ملک طارق معروف بزنس مین ملک شاہین صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ملک اسد جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ملک زاہد سٹی صدر مسلم لیگ ن حاجی شاہد اشرف سہگل سابق کونسلر محمد نذیر بھٹی کے علاوہ دیگر مسلم لیگیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ن لیگی قیادت کو اس بات کا یقین دلایا کہ انشاء اللہ 4 اگست کومریم نواز کا للِہ انٹر چینج پر والہانہ اور تاریخی استقبال کریں گے اور تحصیل بھر سے مسلم لیگی کارکنوں کے ساتھ ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میںللِہ انٹر چینج پہنچیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.