نصف درجن سے زائد ن لیگی کونسلر پی ٹی آئی میں شامل، نظریاتی کونسلرز اور ورکز قیادت سے نالاں

0

جہلم: پاکستان مسلم لیگ ن کے نصف درجن سے زائد کونسلرز کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت ،پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کونسلرز ورکرز قیادت سے نالاں ، اعتماد میں لئے بغیر کسی فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے، اعلیٰ قیادت کے فیصلوں کے خلاف بغاوت پر پی ٹی آئی کے کونسلرز کا غور ، نظریاتی کارکن اور کونسلرز جلد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مسلم لیگ ن کے نصف درجن سے زائد کونسلرز نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری سے ملاقات کی اور شمولیت کے لئے اپنی شرائط رکھیں جس پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے میونسپل کمیٹی جہلم کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا۔

تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے مسلم لیگ ن کے کونسلرز ان ہاؤس تبدیلی کے لئے پرواز بھرنے کو تیار ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے نصف درجن کے قریب کونسلرز بغیر مشاورت کے مسلم لیگ ن کے کونسلر زکو پی ٹی آئی میں شامل کرنے اور میونسپل کمیٹی میں ہونے والی رد و بدل کے بارے اعتماد میں نہ لینے پر پی ٹی آئی کی قیادت سے سخت نالاں ہیں۔

پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ون مین شو کے ایسے فیصلوں کے خلاف بغاوت کرینگے، جن بلدیاتی نمائندوں میں ن لیگ کے دور اقتدار میں ہمارے ساتھ زیادتیاں کیں پی ٹی آئی کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی دوبارہ ہمارے اوپر مسلط کرنے کے لئے تیار ہے ایسے فیصلوں کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.