جلالپور شریفاہم خبریں

ڈی پی او جہلم کی کھلی کچہری میں کیوں پیش ہوئی؟، بااثر افراد کا ماں بیٹی پر حملہ، ماں شدید زخمی

جلالپورشریف: ڈی پی او جہلم کی کھلی کچہری میں کیوں پیش ہوئی؟، بااثر افراد کا ماں بیٹی پر حملہ، ماں شدید زخمی، زخمی خاتون ہسپتال منتقل ، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ نے کھلی کچری لگائی جس میں ایک خاتون شگفتہ بی بی کھلی کچہری میں قمرزمان سکنہ جلالپورشریف کے خلاف پیش ہوئی اورڈی پی او جہلم کو آگاہ کیا کہ قمرزمان نے کھلی کچری سے پہلے مجھے میرے فون نمبر پر کال کرکے کہا کہ اگر تم میرے خلاف کھلی کچری میں پیش ہوئی تو تجھے جان سے ماردوں گا جس پر ڈی پی او جہلم نے انکوائری کا حکم دیا۔

14 ستمبر کی شام کو تھانہ جلالپورشریف انکوائری تھی جب انکوائری ختم ہوئی تو تھانہ جلالپورشریف کے مین گیٹ کے سامنے قمرزمان اور اس کے ساتھیوں نے شگفتہ بی بی اور اس کی ماں پر قاتلانہ حملہ کردیا جبکہ شگفتہ بی بی بال بال بچ گئیں لیکن والدہ زخمی ہوگئیں جس کو رورل ہیلتھ سنٹرجلالپورلایا گیا، اس کے بعد شگفتہ بی بی کی والدہ کو پنڈدادنخان ہسپتال ریفر کردیا۔

تھانہ جلالپورشریف نے فوری کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button