ڈومیلی

تھانہ ڈومیلی کی حدود سے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ ایس ایچ او چوہدری ناصر

ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی میں تعینات ایس ایچ او چوہدری ناصر نے کہا ہے کہ تھانہ ڈومیلی کی حدود سے ڈاکوؤں ، چوروں ، منشیات فروشوں ، قمار بازوں اور قبحہ خانوں کا قلع قمع کرنا میری اولین ترجیح ہے ، ناجائز اسلحہ لیکر گھومنے والے اوباش نوجوانوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ، گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا گیا ہے ، بیٹ افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں پر گہری نظر رکھیں اور جرائم کے خاتمے کے لئے کلیدی کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلین کو عزت و احترام کے ساتھ بٹھا کر ان سے بات کی جائے ، اپنی ڈیوٹی میں سستی ، لاپرواہی اور غفلت برتنے والے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ میں نے اپنی سروس کے دوران میرٹ پر کام کیا ہے مظلوم کی داد رسی میری اولین ترجیح ہے ، ظالموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے سائلین کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں کوئی بھی شہری بلا جھجھک جب چاہے میرے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button