پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کا قلعہ نندنا توجہ کا مرکز بن گیا، وزیراعظم عمران خان کی متوقع

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈ دادنخان کا علاقہ باغاں والا نگاھوں کا مرکز، مرکزی و صوبائی حکومتوں کے نمائندوں، آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ، پاکستان ٹورزم کارپوریشن، مشیر وزیر اعلی آصف محمود، مشیر وزیراعظم زلفی بخاری، ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے بعد وزیراعظم عمران خان اور سیاحت سے متعلقہ دیگر تمام محکموں کی آمد متوقع، سڑکوں کی مرمت اور قلعہ نندنا سائیٹ کی صفائیاں زور و شور سے شروع ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں قلعہ نندنا اور ابو ریحان البیرونی کی رصد گاہ باغاں والا کو بطور سیاحتی مقام کے طور پر ڈویلپ کرنے کے لئے صوبائی اور وفاقی حکومت نے کام شروع کر دیا ہے۔ محکمہ سیاحت، آرکیالوجی ٹورزم کارپوریشن وادی گر سیاحت سے متعلقہ ٹیمیں باغاں والا کا دورہ کر چکی ہیں۔

مشیر سیاحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد آ صف، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے بعد باغاں والا پنڈدادنخان میں ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور سیاحت کو فروغ دینے والے دیگر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی آمد بھی جلد متوقع جس کے لئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

باغاں والا قلعہ نندنا کے مقام پر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے موٹل سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button