دینہاہم خبریں

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ ناکام بنا دی، جہلم سے تعلق رکھنے والے ایجنٹ سمیت 7 افراد گرفتار

سیالکوٹ ائیرپورٹ پرایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، جعلی سفری دستاویز کے ذریعے ترکی جانے والے 7 افراد جہلم سے تعلق رکھنے والے ایجنٹ سمیت گرفتار کرلئے گئے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سیالکوٹ ائیرپورٹ پرنجی ائیرلائن کے ذریعے ترکی جاتے ہوئے7 افراد کوگرفتارکرلیا گیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس ہزاروں پاکستانی شہریوں کو جعلی دستاویز کے ذریعے بیرون ملک بھیج چکے ہیں۔ ایف آئی اے نے جہلم سے تعلق رکھنے والے قاسم نامی ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ محفوظ سفر اور اچھی نوکری کی لالچ میں بیرون ملک جانے والے سینکڑوں پاکستانی شہری جعلی طریقہ کارکے باعث جیلوں میں قید ہیں۔

ایف آئی اے نے یقین دلایا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر ایجنٹس کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button