جہلم

جہلم کے مرکزی قبرستان میں جگہ ناپید، میتوں کو دفنانے میں شدید مشکلات کا سامنا

جہلم: مرکزی قبرستان میں جگہ ناپید ہونے کی وجہ سے بلدیہ حدود جہلم میں وفات پانے والے افراد کی میتوں کو دفنانے میں شدید مشکلات کا سامنا۔ شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے مرکزی قبرستان میں جگہ کی کمی کے باعث میتیں دفنانے کے لئے جگہ جگہ سے کھدائی کرنا پڑتی ہے لیکن مردوں کی ہڈیاں نظر آنے پر جگہ تبدیل کرنا پڑتی ہیں۔

جہلم کے منتخب عوامی نمائندوں نے انتخابات کے موقع پر قبرستان کے لئے مزید جگہ خریدنے کا اعلان کیا ، عرصہ گزرجانے کے باوجود تاحال قبرستان کے لئے جگہ نہیں خریدی جا سکی۔ جس کیوجہ سے بلدیہ جہلم کی حدود میں وفات پانے والے افراد کی میتوں کو شہر خاموشاں میں جگہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پرانی قبروں کو کھود کر دفنایا جا رہا ہے۔

شہریوں نے خام اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے قبرستان کے لئے اراضی خریدنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button