دوسروں پر تنقید کرکے ملک نہیں چلائے جاتے، وفاقی وزرا کے بعد عمران خان خود بھی استعفیٰ دیں گے، لال حسین

0

جہلم: دوسروں پر تنقید کرکے ملک نہیں چلائے جاتے، وفاقی وزرا کے بعد عمران خان خود بھی استعفیٰ دیں گے ، نااہل قیادت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے چور چور کہنے سے اپنی نااہلی چھپانے میں ناکام پی ٹی آئی کیلئے بڑا سبق ہے۔

یہ بات سابق ایم پی اے ن لیگ چوہدری لال حسین نے وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ ، وزیر اطلاعات اور دیگر اہم وزرا کو فارغ کرنے کے فیصلے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

انہوںنے کہا کہ عمران خان قائد نواز شریف کو چور چور اور ڈاکو ڈاکو کہہ کرعوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے رہے ، عوام پوچھتے ہیں کہ وہ کیسا چور تھا جس کے دور میں عوام کو ہر چیز سستی اور مناسب ریٹ پر ملتی تھی ، ملک ترقی کر رہا تھا ، کھربوں کے منصوبے مکمل ہورہے تھے۔

سابق ایم پی اے نے کہا کہ عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لائے ہیں اور ان کی کشتی میں ہونے والے چھید اب کشتی سے بوجھ اتارنے کا مطالبہ کر رہے ہیں بہت جلد پی ٹی آئی کے سونامی میں عمران خان اور چیلے بہہ جائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.