پنجاب پولیس کے ہر جوان نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، ڈی پی او سید حماد عابد

0

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے ہر جوان نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے اور اس حلف کی پاسداری میں پولیس کے1 ہزار 4 سو 16 جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے پولیس کی نوکری صرف وہی شخص کر سکتا ہے۔ جو قربانی دینے کا جذبہ رکھتا ہو اور پولیس کا ہر جوان اسی جذبے سے سر شار ہو کر روزانہ اپنی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، وفد کی قیادت صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود کررہے تھے جبکہ وفد میں جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ ،نائب صدر مرزاکفیل بیگ، سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل ، چوہدری ظفر اقبال نور، وائس چیئرمین چوہدری مہربان حسین ، مرزاقدیر بیگ شامل تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حماد عابد نے کہا کہ پولیس کا ہر سپاہی نوکری شروع کرنے سے پہلے ہی لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت کا حلف لے لیتا ہے اور نوکری کے آخری دن تک اس حلف کی پاسداری کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے فرائض خود سرانجام دیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کہ شہری کو چاہیے کہ پولیس کے بازو بنیں اور جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع متعلقہ تھانوں میں دیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.