جہلم

جہلم میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

جہلم: موٹرسائیکل کے حادثات میں اضافہ کے سبب کم عمر ڈرائیور ہیں جس سے سلسلہ ذمہ دار ادارے چشم پوشی کا مظاہرہ کررہے ہیں،موٹرسائیکلوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

آسان اقساط پر چند ہزار روپے میں موٹرسائیکل اقساط پر مل جاتی ہے 12سے 16سال تک کے بچے شہرکی مصروف ترین شاہراؤں اور جی ٹی روڈ پر موٹرسائیکل چلاتے ہوئے نظر آتے ہیں مگر نہ تو ٹریفک پولیس کے اہلکار ان کے خلاف کوئی کاروائی کرتے ہیں یا وارننگ دیتے ہیں نہ ہی موٹر وے پولیس،یہی وجہ ہے کہ آئے روز جی ٹی روڈ اور شہر کی مختلف شاہراؤں پر موٹرسائیکل کے حادثات کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے جو کہ متعلقہ اداروں کی اپنے فرائض سے غفلت ہے۔

جہلم شہر کی عوامی،سماجی تنظیموں نے ذمہ دار اداروں سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ وہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف ایک مہم چلائیں جس میں ان کو وارننگ دی جائے کہ وہ ڈرائیونگ نہیں کر سکتے اگر وہ دوبارہ غفلت کریں تو سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئے روز کے حادثات میں کمی واقع ہو سکتی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button