جہلم

محکمہ سول ڈیفنس کے عملے کی ملی بھگت، جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں منی پٹرول پمپوں کی بھرمار

جہلم: محکمہ سول ڈیفنس کے عملے کی ملی بھگت ،شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں منی پٹرول پمپوں کی بھرمار، ناجائز پٹرول ایجنسیوں کو بند نہ کیا گیا تو کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے ،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم، تحصیل پنڈدادنخان، تحصیل دینہ تحصیل سوہاوہ سمیت مضافاتی علاقوں میں جگہ جگہ سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی پشت پناہی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات سے منسلک دکانداروں نے دکانوں کے اندر ڈرموں میں پٹرول سٹاک کرکے دیدہ دلیری کے ساتھ فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مضافاتی علاقوں میں یہ منافع بخش گھناؤنا کارروبارپورے عروج پر پہنچ چکا ہے جہاں کوئی حفاظتی آلات وغیرہ موجود نہیں، کسی بھی وقت پٹرول کی فروخت کے دوران کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے، دکانداروں نے آگ بجھانے کے آلات تک نصب نہیں کر رکھے جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button