گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول تتروٹ کا سو فیصد رزلٹ، بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے

0

ڈومیلی: گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول تتروٹ کا 100 فیصد رزلٹ، تتروٹ ویلفیئرکی طرف سے بچوں میں کاپیاں اور انعامات تقسیم کیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزگورئمنٹ بوائز پرائمری سکول تتروٹ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں پچھلے سال کی طرح اس سال بھی پرجوش سالانہ تقریب بسلسلہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیاگیا، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، دوم کے طالب علم اہلیان امین نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی جماعت پنجم کے طالب علم سمیع اللہ نے نعت شریف پیش کی تقریب میں بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی ،سکول کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد قذافی نے تمام حضرات سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی جماعت پنجم کا رزلٹ100 فیصد رہا ،جس پر تمام حضرات نے ہیڈ ماسٹر اور دیگر سٹاف کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سکول کے ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ والدین ہمارے ساتھ تعاون کریں کہ وہ اپنے بچوں کو وقت پر صاف ستھرا سکول بھیجیں ان کی سکول حاضری کو بہتر کریں اور مہینے میں کم ازکم ایک مرتبہ ٹیچر سے رابطے میں رہنا ضروری ہے، اور کہا کہ بچہ گھر میں صرف تھوڑا سا وقت ہوم ورک کو دے ،تو ان شاء اللہ میرے خیال میں سرکاری سکول کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا آج کل سرکاری سکولوں میں بہت تعلیم یافتہ ٹیچر اور آفیسر آ گیے ہیں بچے کا مستقبل سنوارنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے ، بچوں کے زیادہ سے زیادہ داخلہ کو یقینی بنانا ہوگا اور کہا کہ بچوں کے بارے میں اساتذہ سے رابطے میں رہا جائے، اس موقع پر بچوں میں تتروٹ ویلفیئر کی طرف سے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تتروٹ ویلفیئر کی طرف سے چوہدری عابد حسین نے کہا کہ یہ سکول 1932کو بنا تھا لیکن بد قسمتی سے آج تک اپ گریڈ نہیں ھو سکا اس کی بنیادی وجہ سکول میں داخل کی کمی ہے آپ سب لوگ اپنے بچوں کو پرائیوٹ سکولوں کی بجائے اپنے اس سرکاری سکول میں داخل کرائیں جب بچوں کی تعداد بڑھ جاے گئی تو جس طرح تتروٹ ویلفیئر نے چند دن پہلے ہماری سڑک پر واقع جو ککرالہ اور تتروٹ کے درمیان نالہ جا رہا اس کے لیے حکومت سے پلی کی منظور ی کرائی ہے، اسی طرح ہم اس سکول کو آپ گریڈ کر سکتے لیکن شرط یہ ھے کہ بچوں کی تعداد کو زیادہ سے زیادہ داخلہ کو یقینی بنایا جائے ،تقریب کا یہ سلسلہ تین گھنٹے تک جاری رہا۔

اس موقع پر سکول کمیٹی کی طرف سے نمبردار محمد حسین عبدالرزاق راجہ محمد اسلم محمد اعجاز ڈاکٹر محمد سہیل محمد نوید غلام مصطفی نائب خان چوہدری وقاص شبیر محمد مدثر سیف اللہ اور محمد علی اور ڈھوک وزیراں سے محمد ارشد اور دیگر افراد نے شرکت کی، اس موقع پر تتروٹ ویلفیئر کی طرف سے اول دوم اور سوم کے لیے خصوصی انعامات جبکہ دیگر بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات تقسیم کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.