ڈاکٹر مدثر حسین کو دوبارہ سول ہسپتال کھیوڑہ میں تعینات کیا جائے۔ ملک شوکت حیات، فضل خان

0

کھیوڑہ: سابق ایس ایم او سول ہسپتال کھیوڑہ ڈاکٹر مدثر حسین کو دوبارہ سول ہسپتال کھیوڑہ میں تعینات کیا جائے، ڈاکٹر مدثر قابل اور محنتی ڈاکٹر ہیں اور ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں کا بھرپور خیال رکھتے ہیں اورہسپتال کو مسائل سے نکال کر مریضوں کو سہولیات دینے کے لیے ہروقت کوشاں رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئرمین کھیوڑہ ملک شوکت حیات اور فضل خان خٹک معروف بزنس مین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ڈاکٹر مدثر کی تعیناتی ہوئی تھی مریضوں کو ہسپتال کے اندر سے ہی ادویات ملنی شروع ہوئیں ہسپتال کے ماحول کو بہترسے بہتر بنانے اور شہریوں کا ہر طرح کا خیال رکھنے کے لیے ڈاکٹر مدثر کی تعیناتی بہت ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ڈی سی جہلم نے پہلے بھی کھیوڑہ سول ہسپتال کے مسائل حل کرنے میں بھرپور کرداراداکیا اور ہم امیدکرتے ہیں کہ ڈاکٹر مدثر کو دوبارہ سول ہسپتال کھیوڑہ میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ شہر ضلع جہلم میں آبادی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر مگر بڑے افسوس کی بات ہے کہ یہاں تقریبا روزانہ 450 سے 500 مریضوں کا چیک اپ ہوتا ہے اس ہسپتال کو نظر انداز کر کے ڈاکٹر مدثر جیسے قابل ڈاکٹر کا یہاں سے تبادلہ ایسے علاقہ میں کر دینا جس میں آبادی بھی کم ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی سرا سر ظلم ہے کہ ڈاکٹر مدثر نے کھیوڑہ کی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے جس طرح ڈاکٹر مدثر نے سول ہسپتال کھیوڑہ میں اپنی ڈیوٹی محنتی اور دیانتداری سے سرانجام دی ہے اس کے لیے وہ قابل تحسین ہیں ان کا تبادلہ کھیوڑہ کی عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.