پنڈدادنخان

عبدالرؤف بلوچ اور ملک عبید انوار کی جانب سے کھیوڑہ سول ہسپتال کے لیے اے سی کا تحفہ

پنڈدادنخان: سابق چیئر مین پنڈدادنخان عبدالرؤف بلوچ اور PTIرہنما ملک عبید انوار کھیوڑہ کی جانب سے کھیوڑہ سول ہسپتال کے لیے اے سی کا تحفہ ،SMOسول ہسپتال کھیوڑہ ڈاکٹر مدثر نے عبدالرؤف بلوچ ایڈووکیٹ اور ملک عبید کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے سابق چیئرمین عبدالرؤف بلوچ اور PTIرہنما ملک عبید انوار کھیوڑہ نے سول ہسپتال کھیوڑہ کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ایک سپلیٹ اے سی کا تحفہ دیا تاکہ موسم گرما کے آنے سے قبل وارڈ میں داخل ہونے والے مریضوں کی مشکلات میں کمی ہو۔

اس موقع پر SMOسول ہسپتال کھیوڑہ ڈاکٹر مدثر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پورا عملہ عبدالرؤف بلوچ اور ملک عبیدکی اس کاوش پر انکا مشکور ہے جنہوں نے اپنی جیب سے ہسپتال کے لیے دو عدد سپلیٹ اے سی دیئے تاکہ گرمیوں میں ہسپتال میں داخل مریض گرمی کی شدت سے محفوظ رہ سکیں مجھے خوشی ہوئی ہے کہ انسانیت سے محبت کرنے والے افراد انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کھیوڑہ یہاں کے باسیوں کا ہسپتال ہے، ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی دیکھ بحال اچھے طریقے سے کی جاتی ہے اور موجو دہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہوا ہے، عوام کو ذمہ دار شہری بننے کے لیے حکومتی احکامات پر عمل کرنا ضروری ہے تاکہ وبا کہ پھیلاو کو روکا جا سکے خد مت خلق بھی عبادت ہے، صاحب حیثیت افراد کو ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button