پنڈدادنخان

پیر سید صفدر شاہ بخاری کے قول و فعل اور انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ پیر منشا باد بخاری

پنڈدادنخان: پیر سید صفدر شاہ بخاری عرف پیر کاکیاںوالی سرکارکے قول و فعل اور انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے ،یتیم اور نادار بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم دلانا اور سورۃ الرحمٰن کے ذریعہ عقیدت مندوں اور اہل ایمان کو فیض یاب کرنا ان کا مشن تھا، علاقہ تھل کے عوام کی سہولت کے لیے ڈھڈی تھل میں 4ہزار لیٹر کا فلٹر یشن پلانٹ لگا دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مشہور و معروف بابا پیر صفدر شاہ بخاری عرف کاکیاں والی سرکار کے سجادہ نشین پیر منشاباد بخاری نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بابا جی کا مشن انسانیت کی خدمت کرنا تھا ،لاوارث اور یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھ کر انکی تعلیم اور شادیوں کے اخراجات کی ذمہ داری پوری کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یتیم اور نادار بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم دلانا اور سورۃ الرحمن کے ذریعہ عقیدت مندوں اور اہل ایمان کو فیض یاب کرنا انکا مشن تھا جوکہ آج بھی ان کے مزار پر جاری ہے اور عقیدت مند چوبیس گھنٹے سورۃ الرحمن سے شفا پاتے ہیں بابا جی نے پوری زندگی انسانیت کی خدمت کا درس دیا اس مشن کو لے کر اس کو جاری رکھے ہوئے ہیںہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ ہم خدمت خلق کے لیے اقدامات کرتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈھڈی تھل تحصیل پنڈدادنخان کا پسماندہ ترین علاقہ ہے اور یہاں زیرزمین پانی کڑوا ہے جس کے باعث یہاں کے باسیوں کو صاف پانی کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے4ہزار لیٹر کا جدید فلٹریشن پلانٹ لگوایا گیا ہے تاکہ علاقہ بھر کے لوگوں کو پانی جیسی نعمت میسر ہو اور انکی مشکلات میں کمی آئے واٹر فلٹریشن کا افتتاح سید شاکر شاہ سابق MD پی ٹی وی نے کیا۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ باباجی کی خدمات بہترین مثال ہیں انھوں نے ہمیشہ سے اس بات کو اہمیت دی کے خلق خدا کے لیے آسانیا ں پیدا کی جائیں اور یہ ہی سلسلہ آج بھی جاری ہے پیر سید صفدر شاہ بخاری عرف پیر کاکیاںوالی سرکار کے آستانہ میں آج بھی چوبیس گھنٹے سورۃ الرحمن کی تلاوت ہوتی ہے جس سے عقیدت مند اور اہل ایمان فیض یاب ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button