تارکین وطن

چودھری ٹکا خان گجر کو مسلم لیگ ن جرمنی کا صدر نامزد کر دیا گیا

بلیک برن (مظہر چودھری) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز کے صدر اسحاق ڈار نے چودھری ٹکا خان گجر کو مسلم لیگ ن جرمنی کا صدر نامزد کر دیا ہے۔

اس موقع پر چودھری ٹکا خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جرمنی کے ہر شہر میں جہاں پاکستانی بستے ہیں منظم کیا جائے گا۔ ہماری جماعت صرف نعروں پر نہیں کام پر یقین رکھتی ہے۔ تارکین وطن کے مسائل مسلم لیگ ن کے دور میں ہی حل ہوئے تھے اور انشاء اللہ دوبارہ اقتدار میں آ کر تعمیر و ترقی کے کام کا آغاز کریں گے۔

ان کو عہدہ سنبھالنے پر مسلم لیگ ن لنکاشائر برطانیہ کے صدر مظفر سلہری جنرل سیکرٹری ملک ابرار حسین، چودھری شفیق القمر آف گھرمالہ نے مبارکباد دی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو صحیح معنوں میں کارکنوں کی پارٹی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button