جہلم

جامعہ علوم اثریہ میں 12 مارچ سے 13 مارچ تک فری آئی اور میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا

جہلم: البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے تعاون اور الابراہیم آئی ہسپتال ملیر کراچی کے زیر اہتمام بمقام جامعہ علوم اثریہ میں آنکھوں کے علاج کا 19 واں سالانہ فری آئی کیمپ 12 مارچ سے 13 مارچ تک لگایا جا رہاہے۔

کیمپ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ تجربہ کار، آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز آنکھوں کا معائنہ اور علاج کریں گے ،اس میں مستحق مریضوں کو آپریشن کے ذریعے آئی ، او ایل بھی فری لگایا جائے گا جبکہ دوران علاج ادویات ، رہائش اور کھانا بلا معاوضہ مہیا کیاجائے گا۔

فری آئی کیمپ کے حوالے سے مرکزی جمعیۃ اہل حدیث انجمن اہل حدیث اہل حدیث یوتھ فورس ، اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کے لئے 0544613670/613671،84 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button