دی سپرٹ سکول دینہ میں چوتھی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

0

دینہ: دی سپرٹ سکو ل دینہ کیمپس و اقع جی ٹی روڈ دینہ میں چوتھاسالانہ رزلٹ ڈے اور تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر نارتھ دی سپرٹ سکول سلمان سرور تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک وترجمہ سے ہوا۔

بعد ا زاں مہمان خصوصی اور والدین کا استقبال خصوصی نغمہ سے کیا گیا جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سکول کے ہونہار بچوں نے سر انجام دیئے ۔ اس کے بعد دی سپرٹ سکول دینہ کیمپس کے کوآرڈینیٹر محبوب منہاس نے مختصر انداز میں تقریب کی غرض و غایت بیان کی۔

بعد ازاں دی سپرٹ سکول دینہ کیمپس کے طلبہ و طالبات نے مختلف نغمے، تقریر اور معاشرے کی خامیوں کو ٹیبلو اور خاکوں کے ذریعے اجاگر کیااور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے موثر انداز میں خاکہ پیش کیا گیا۔ جسکو حاضرین نے بہت سراہا۔ تقریب کا محورون چائلڈ ون جنریشن تھا۔

دی سپرٹ سکول دینہ کیمپس کے ڈائریکٹر ندیم انجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم معاشرے کو بہترین اور انسان کو باشعور بناتی ہے،ہماری کوشش دی سپرٹ سکول دینہ کیمپس کے مستقبل کے معماروں کو ایک اچھا اور قابل انسان بنانا ہے جس کے لیے والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت میں اپنا کردار بخوبی ادا کریں۔

مہمان خصوصی ڈائریکٹر نارتھ دی سپرٹ سکول سلمان سرور نے ایک بچے کے جملہ اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ سپیئر رگروپ آف کالجز اس وقت پاکستان میں 400سے زائد سکول ،میڈیکل کالج اور یورنیورسٹیاں بھی رکھتے ہیں، بچوں کو علاقہ امسال ایم ایم عالم بنانے کے لیے محنت کرنا۔

تقریب کے اختتام پر ہونہار طلبہ و طالبات سمیت ادارے کی ٹیچر کو بہترین کارکردی پرشیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ حاضرین نے سکول انتظامیہ کی مستقبل کے معماروں کے روشن مستقبل کے لیے بہترین کاوشوں کو سراہا سکول کو شہر کا مثالی سکول قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.