اولڈ جی ٹی روڈ جہلم پر ویگن سٹینڈ قائم، شہریوں کے سروں پر خطرات کے سائے منڈلانے لگے

0

جہلم: اولڈ جی ٹی روڈ جہلم پر آرٹی اے سیکرٹری کی پشت پناہی میں ویگن سٹینڈ قائم ، شہریوں کے سروں پر خطرات کے سائے منڈلانے لگے، بااثر ٹرانسپورٹروں نے اولڈ جی ٹی روڈ پر ویگنیں کھڑی کرکے سواریاں بٹھانی شروع کر دیں، شہریوںکا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے آر ٹی اے سیکرٹری کی پشت پناہی کی وجہ سے دینہ ، جہلم ،جہلم ،میرا، جہلم چک جمال چلنے والی ویگنوں کے مالکان نے آر،ٹی ،اے سیکرٹری کی پشت پناہی ہے باعث ٹریفک دفتر کے باہر غیر قانونی ویگن سٹینڈ قائم کر لیا ہے، جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں چھوٹی گاڑیوں ، رکشوں ، ایمبولنسسز ، سرکاری اداروں کچہری ،سکولو ں ، کالجوں میں آنے جانے والی طلباء وطالبات کی ویگنوں کو ٹریفک دفتر کے باہر قائم ہونے والے ویگن سٹینڈ کی وجہ سے شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ ٹریفک دفتر کے باہر قائم ہونے والے ویگن سٹینڈ کے خاتمے کے لئے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.