پنڈدادنخان

تحصیل پنڈدادنخان میں بجلی اور گیس کی بار بار بندش کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں بجلی اور گیس کی بار بار بندش کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ،بجلی کے کم وولٹیج اور بار بار ٹرپنگ کی وجہ شہریوں کی لاکھوں روپے کے الیکٹرونکس سامان کا نقصان ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں بجلی کی آنکھ مچولی سے شہریوں کی الیکٹرونکس کی اشیا کے نقصان کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں مچھروں اور مکھیوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے حبس اور شدید گرمی کے باعث عوام کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔

پنڈدادنخان کے کئی محلوں میں گیس کی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے اور جو گیس فراہم کی جاتی ہے اس کا پریشر بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جس کے باعث کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بچوں کو ناشتے کے بغیر سکول جانا پڑتا ہے عوام میں موجودہ حکومت کے خلاف غم غصہ پایا جارہا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے اگر یہ ہی صورت حال رہی تو تحصیل پنڈدادنخان میں بھرپور عوامی احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ دار ی متعلقہ محکموں پر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button