جہلم

تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ ڈاکٹرغلام حسین

جہلم: میرج A1انگلش ٹیسٹ میںپاکستان بھرمیں مسلسل شانداررزلٹ آنے پرسابق وفاقی وزیروسیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) ڈاکٹر غلام حسین نے ایم ڈی ایس ایل ایس سرفراز ملک کومبارکبادتے ہوئے کہا کہ سرفراز ملک نے محنت ، قابلیت او ر دیانداری سے نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی اپنا لوہا منوا یاہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایل ایس کالج کی وجہ سے جہلم کا نام پوری دنیا میںمزید مقبول ہو رہا ہے اہل جہلم کیلئے فخر کی بات ہے کہ ایس ایل ایس کالج شاندار رزلٹ کی وجہ سے پورے پاکستان کے علاوہ افغانستان سے بھی امیدوارUKانگلش ٹیسٹ کیلئےSLSسے رجوع کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں جہلم میں تعلیمی انقلاب اس وقت لے کر آیا جب میں پہلی دفعہ ممبر قومی اسمبلی بنا 1972میں ڈسٹرکٹ جہلم میں صرف 18ہائی سکول تھے میں نے 2سال میں 18مزید ہائی سکول ، 138مڈل سکول، 400پرائمری سکول ، 4نئے کالج بنوائے اسی تعلیمی انقلاب کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارا ضلع جہلم نہ صرف پنجاب بھر میںبلکہ اسلام آباد کے بعدپاکستان بھر میں شرح خواندگی میںدوسرے نمبر پر ہے۔تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔
UKمیرج A1انگلش ٹیسٹ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہوا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میںکوئٹہ (ہزارہ ٹاؤن) سے تعلق رکھنے والی سحر بتول ، چارسدہ (شبقدر)سے تعلق رکھنے والی صوبیہ بی بی، لالہ موسیٰ، گجرات کے عمرمظفر ، منڈی بہاوالدین (چیلیانوالہ) کے حسن علی اور دیگر تمام آن لائن اور ریگولر سٹوڈنٹس نے یو کے آئلز لائف سکلز UKمیرج انگلش ٹیسٹ میں مطلوبہ CEFR لیول A1حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button