سوہاوہ

پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی کارورائی، ایک ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

سوہاوہ: ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن جناب گلفام ناصر وڑائچ کی خصوصی ہدایات پر اور زیر نگرانی ڈی ایس پی پی ایچ پی جہلم فیصل سیلم مسہ کسوال جہلم پٹرولنگ پوسٹ کی دوران مسہ کسوال کے اے ایس آئی طالب حسین نے دوران ناکہ بندی ترکی ٹول پلازہ پر کاروائی کرتے ہوئے ہائی لکس ڈالا برنگ سفید رجسٹریشن نمبری574-AGX کو روکا۔

جامہ تلاشی عمل میں لانے پر ڈرائیور سیٹ کے نیچے سے پستول نائن ایم ایم بمعہ دس زندہ روند برآمد ہوا جس کا لائسنس ڈرائیور پیش نہ کرسکا۔ملزم نے اپنا نام اظہر عباس ولد عبدالغنی ساکن مانو چک تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین بتلایا۔ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف بغرض اندراج مقدمہ تھانہ سوہاوہ میں استغاثہ درج کر دیا گیا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں کا پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسووال کی شاندار پٹرولنگ اور سماج دشمنوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں پر اے ایس آئی طالب حسین و عملہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button