پنڈدادنخان میں قتل ہونے والے باپ بیٹا کے قتل کا مقدمہ درج

0

پنڈ دادنخان میں قتل ہونے والے باپ بیٹا کے قتل کا مقدمہ درج ، مقتول کے بھائی محمد صدیق کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج ہوا ، راجہ محمد یوسف اور اس کے بیٹے سجاد کو گزشتہ روز تشدد کے بعد بجلی کے کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان میں قتل ہونے والے باپ بیٹا کے قتل کا مقدمہ تھانہ پنڈدادنخان میں مقتول کے بھائی محمد صدیق کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

گزشتہ روز راجہ یوسف اور اسکے بیٹے سجاد کو نامعلوم افراد نے تشدد کے بعد بجلی کے کرنٹ لگا کر قتل کر دیا تھا، دونوں باپ بیٹا کی لاشیں فارینزک رپورٹ کے بعد سول ہسپتال میں پہنچائی گئی تھی جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

قتل ہونے والے باپ بیٹا کا نمازہ جنازہ دن گیارہ بجے پنڈ دادنخان میں ادا کیا گیا ، دوہرے قتل کی واردت کے بعد شہر کی فضا سواگوار رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.