پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ضلع جہلم میں کوئی وجود باقی نہیں رہا۔ راجہ افتخار احمد شہزاد

0

پنڈ دادنخان: پا کستان مسلم لیگ (ن) کا ضلع جہلم میں کو ئی وجود با قی نہیں رہا ،جنرل الیکشن میں پی ٹی آ ئی کی جیت نے یہ ثا بت کر دیا ہے کہ ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا نہیں بالکل پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ ہے،ضمنی الیکشن میں کچھ غلطیاں تھیں جس کی وجہ پی ٹی آئی کو شکست ہوئی لیکن اس کے با وجود ضلع جہلم میں پی ٹی آئی آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل نا ظم اور رہنماء پاکستان تحریک انصاف راجہ افتخار احمد شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ،ان کا کہنا تھا کہ جنرل الیکشن میں حلقہ کی عوام سے جو وعدے چوہدری فواد حسین نے کیے وہ جلد مکمل ہوں گے اور کچھ پر کام بھی شروع ہو نے جا رہا ہے ،وہ دن دور نہیں جب ضلع جہلم مسائل سے پاک ہو گا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کو فتح یاب کروا کر اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ عوام اب چو روں کو ڈاکوؤں سے تنگ آ چکی ہے اور اب وہ تبدیلی کے منتظر ہیں ،عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی اور ،وہ دن دور نہیں جب عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ،آج عمران خان کے با رے میں برا کہنے والے کل ان کے ہی گیت گائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جہلم کی عوام نے 35سال مسلم لیگ ن کو ضلع جہلم سے کامیاب کروایا لیکن ان کے مسائل کبھی حل نہ ہو ئے اس بار ضلع کی عوام نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ان کے لیے بہت ہی مفید ثابت ہو گا چوہدری فواد حسین کی صورت میں صدیوں بعد ہمیں کوئی ایسا نما ئندہ ملا ہے جو حلقہ کی عوام کے لیے درد رکھتا ہو ۔بہت جلد ضلع جہلم مسائل سے پاک ہو گا ،ضلع جہلم صرف اور صرف پی ٹی آئی کا گڑھ ہے،مسلم لیگ ن کا وجود ضلع جہلم سے بالکل ختم ہو چکا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.