جہلم

ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے کلینک میں بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے پر پابندی عائد

جہلم: ڈرگ ٹربیونل نے ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے کلینک میں بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

پابندی عائد کرنے کا حکم ڈرگ ٹریبونل کے 3 رکنی بینچ نے ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے کلینکس میں فارمیسی چلانے کے معاملے پر 4 صفحات پر مشتمل فیصلے میں پابندی عائد کی ہے۔

ٹربیونل نے نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کو35ہزار جرمانہ عائد کیافیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ڈرگ ایکٹ کے تحت کوئی بھی ڈاکٹر بغیر لائسنس اپنے کلینک میں ادویات فروخت نہیں کرسکتا۔

اکثر ڈاکٹروں کے بارے میں شکایات آرہی ہیں کہ وہ اپنے کلینکس پر فارمیسی کا کام بھی کر رہے ہیں۔ عدالت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو حکم دیا ہے کہ وہ غیر قانونی کارروبار کو بند کرائیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس کلینکس چلانا مریضوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے 3 رکنی ٹربیونل کا فیصلہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل ٹربیونل کو ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ احکامات پر فوری عمل ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button